گریزسیکٹرمیں جنگجومخالف کارروائی جاری مہلوک فوجی افسراورجوانوں کواعلیٰ افسروں کی سلامی

سری نگر:۸،اگست:کے این این/فوج نے شمالی کشمیرمیں گریزسیکٹرکے بختورعلاقہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دوسرے روزبھی جنگجومخالف آپریشن جاری رکھاتاہم بدھ کے روزیہاں کوئی گولی باری نہیں ہوئی ۔اس دوران منگل کے روزیہاں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران ازجان ہوئے ایک میجراور3فوجی اہلکاروں کوبی بی کینٹ سری نگرمیں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی حکام نے سلامی دی اورچاروں کے تابوتوں پرگلباری کی گئی ۔ گریزسیکٹرکے بختورعلاقہ میں منگل کی صبح ایک خونین جھڑپ کے دوران فوج کے ایک میجراورتین اہلکارمارے گئے تھے جبکہ فوج نے جوابی کارروائی میں 2جنگجوئوں کوہلاک کرنے کادعویٰ کیاتھا۔ہلاکت خیزجھڑپ کے بعدمنگل کوشام دیرگئے تک فوج نے یہاں فضائیہ کی مددسے تلاشی کارروائی جاری رکھی کیونکہ فوج کواندیشہ تھاکہ 8جنگجوئوں پرمشتمل گروپ میں سے 2جنگجومارے گئے ،4واپس سرحدپاربھاگ گئے جبکہ باقی2جنگجوعلاقہ میں ہی موجودہیں ۔36آرآرکے اہلکاروں نے منگل کورات دیرگئے آپریشن روک کربدھ کی صبح پھرپیراکمانڈوزاورفضائیہ کی مددسے جنگجوئوں کی تلاش پھرشروع کردی لیکن پورے دن ایل ائوسی کے نزدیکی جنگلوں کی تلاشی لینے کے باوجودکسی بھی جگہ فوج کاجنگجوئوں سے سامنانہیں ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ منگل کوتاریکی بڑھ جانے کے بعدآپریشن روک دیاگیالیکن علاقہ کوکڑی نگرانی میں رکھنے کیساتھ ساتھ ایل ائوسی پرچوکسی بھی بڑھادی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ بدھ کی صبح پھریہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیاگیا،اورپورے جنگل میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی لیکن جنگجوئوں سے کوئی سامنانہیں ہوا۔
دفاعی ذرائع نے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ کچھ جنگجوعلاقے میں موجودہیں جن کی تلاش جاری رکھی جائیگی ۔ادھرسری نگرکے بادامی باغ علاقہ میں واقع بی بی کینٹ میں بدھ کے روزگریزسیکٹرمیں منگل کومارے گئے فوج کے ایک میجراور3اہلکاروں کے اعزازمیں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ اورچنارکارپس کے کمانڈرلیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ کے علاوہ کئی اعلیٰ فوجی افسربھی موجودتھے ۔مہلوک اہلکاروں اورافسرکوسلامی دی گئی جبکہ اُنکے تابوتوں پرجنرل بھٹ اوردوسرے فوجی حکام نے گلباری بھی کی ۔اس موقعہ پرپولیس چیف ڈاکٹرایس پی ویداورمختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسربھی موجودتھے اورانہوں نے بھی مہلوک فوجی اہلکاروںکوسلامی دینے کے بعداُنکے تابوتوں پرگلباری کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں