ہندوستان انڈر۔16فٹبال ٹیم کی یمن پر 0-3سے جیت

نئی دہلی/یو این آئی/ہندستان انڈر۔16قومی فٹبال ٹیم نے اپنی جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اردن کے عمان میں جاری پانچ ممالک کے ڈبلیو اے ایف ایف انڈر۔16فٹبال ٹورنامنٹ میں مضبوط یمن کی ٹیم کو 0-3سے شکست دے دی۔مڈل ڈیفنڈر ہرپریت سنگھ نے 37ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ہندستان کو سبقت دلائی۔ میچ کے 47ویں منٹ میں ریج ڈمیلو نے دوسرا گول کیا جبکہ ایک منٹ بعد ہی روہت ڈانو نے گول کیپر کے اوپر سے باکس میں گیند کو پہنچاکر ہندستان کے لئے تیسرا گول کیا۔ہندستانی ٹیم کے چیف کوچ ببیانو فرنانڈیز نے نوجوان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے میچ کے بعد کہاکہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔ انہوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حکمت عملی پر اچھے طریقہ سے عمل کیا۔ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں بہت اچھا تجربہ حاصل ہوا ہے ۔انڈر ۔16لڑکوں کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں جیت حاصل کی جبکہ ایک میں اسے جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستان نے اردن کو افتتاحی میچ میں 0-4سے اور انڈر ایشین چیمپئن عراق کو 0-1سے شکست دی جبکہ جاپان سے اسے 2-1سے شکست ملی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں