نومبر 2018سے شروع ہونیوالے دفاتر کے نئے اوقات کار کو منظور ی

سرینگر/ریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ گذشتہ روز گورنر این این ووہرا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں دفاتر میں یکم نومبر 2018 سے لاگو ہونے والے نئے اوقات کار کو منظوری دی گئی۔یہ فیصلہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آوری کے لئے تشکیل /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 دی گئی پے کمیٹی کی سفارشات اور24 اپریل2018 کواُس وقت کی کابینہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔یکم نومبر2018 سے سول سیکرٹریٹ کے علاوہ ریاست بھر کے اُن تمام دفاتر جہاں ہفتے میں پانچ دِن کام ہوتا ہے، میں اوقات کار صُبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔ریاست بھر کے اُن تمام دفاتر جہاں ہفتے کے چھ دِن کام ہوتا ہے ، کے اوقات کار صُبح دس بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک ہوں گے تا ہم یہ اوقات تعلیمی اداروں میں لاگو نہیں ہوگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں