اونتی پورہ کے گرفتار نوجوان سے  این آئی اے کی پوچھ گچھ

سرینگر/ جے کے این ایس /جموں میں گرفتار کئے گئے مقامی عسکریت پسند کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر میران صاحب منتقل کیا گیا ہے جبکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے بھی جنگجو سے پوچھ تاچھ کی ۔ گزشتہ روز جموں پولیس نے دعویٰ کیا کہ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانر /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 کو آٹھ گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق دہلی پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ کی اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وارد ہو ئی ہے جنہوںنے گرفتار جنگجو سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ نمائندے کے مطابق جنگجو کو جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر میران صاحب جموں منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی ایجنسیاں اُن سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے کہ گرنیڈ لے کر اُسے کہا جانا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار جنگجو نے این آئی اے کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں تاہم اس بارے میں تحقیقاتی ایجنسی نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیاہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں