مہجورنگر اور اونتہ بھون سمیت شہرکے نصف درجن علاقوں کا کریک ڈائون تمام سڑکوں پر کانٹے دار تار بچھادی گئی ، گھرگھر تلاشیاں

سرینگر/ جے کے این ایس / یو پی آئی /سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے مہجور نگر سرینگر کے نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران آس پاس علاقوں کو بھی سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سہ پہر چھ بجے کے بعد مہجور نگر سرینگر کے نصف /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مہجور گلی ، عمران گلی ، مین روڑ مجہور گلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس ، ایس او جی ، پیرا ملٹری فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جار ہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں میں بھی پہرے بٹھا کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مہجور نگر سرینگر میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھرسیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شہر سرینگر کے اونتہ بھون کے علاقوں کومحاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو بھی سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اونتہ بھون صور ہ علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں