سری لنکا کی بارش سے متاثرہ میچ میں 3 رنز سے دلچسپ جیت

کینڈی/یو این آئی/ کوشل پریرا 51، تشارا پریرا ناٹ آؤٹ 51 اور داسن شناکا 65کی شاندار نصف سنچریوں سے سری لنکا نے بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ پر ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت تین رنز سے دلچسپ جیت درج کی۔ اس ہار کے باوجود جنوبی افریقہ پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے آگے ہے ۔سری لنکا نے بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں بدھ کو 39 اوور میں سات وکٹ پر 306 رن کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں دو اوور کے بعد بارش آنے سے کھیل رک گیا تھا۔ اس وقت جنوبی افریقہ نے 21 رن بنائے تھے ۔جنوبی افریقہ کو دوبارہ نظر ثانی ہدف 21 اوور میں 191 رنز دیا گیا۔ لیکن مہمان ٹیم نو وکٹ پر 187 رن ہی بنا سکی اور تین رنز سے میچ ہار گئی۔ ہاشم آملہ نے 40، جے پی ڈومنی نے 38، ڈیوڈ ملر نے 21 اور کیشو مہاراج نے 17 رن بنائے ۔ سرنگا لکمل نے 46 رن پر تین وکٹ اور تشارا پریرا نے 32 رن پر دو وکٹ لئے ۔سری لنکا کی اننگز میں پریرا نے 32 گیندوں پر 51 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے ، تشارا پریرا نے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 رن میں تین چوکے اور دو چھکے اور شناکا نے 34 گیندوں پر 65 رنز میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے ۔ شناکا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں زخمی ڈیوپلیسی کی جگہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کے بلے بازوں نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ میں نیروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے 61 رنز کا اضافہ کیا۔ڈکویلا 34 اور تھرنگا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز مینڈس تھے جنھوں نے 14 رنز بنائے ۔سری لنکا نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر 100 رنز بنائے تھے تاہم کوسل مینڈس نے اپنی نصف سنچری کے ذریعے ٹیم کو بڑے اسکور کی امیدوں کو بحال رکھا اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کپتان میتھیوز22 اور ڈی سلوا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم تھیسارا پریرا اور شناکا نے بالترتیب 51 اور 65 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی جس کے باعث ٹیم نے مقررہ 39 اوورز میں 7 وکٹوں پر 306 رنز بنا کرمہمان ٹیم کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں