پی سی بی سالانہ ایوارڈز میں نوجوان کھلاڑیوںنے میدان مار لیا

کراچی/ پاکستان کرکٹ بورڈ ﴿پی سی بی﴾ سالانہ ایوارڈز میں زیادہ تر ایوارڈز نوجوان کھلاڑیوں نے جیت کر میدان مار لیا، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد عامر اور محمد حفیظ کے حصے میں کچھ نہ آیا۔کل ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈز میں سابق کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور دیگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔امتیاز احمد اسپرٹ ایوارڈ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دس لاکھ روپے کے ساتھ ملا۔ انہوں نے اپنا اعزاز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے وصول کیا۔سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی فاسٹ بولر محمد عباس منتخب ہوئے۔ ان کو رواں سال ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سال کے بہترین ون ڈے کھلاڑی حسن علی، سال کے بہترین ٹی ٹوئینٹی کھلاڑی بابر اعظم، بہترین خواتین ون ڈے کھلاڑی ثنائ میر، بہترین ٹی ٹوئنٹی خواتین کھلاڑی جویریہ خان قرار پائیں۔سال کے بہترین ایمرجنگ کھلاڑی فہیم اشرف اور بہترین ایمرجنگ خواتین کرکٹر ڈائنا بیگ قرار پائیں۔ان تمام کھلاڑیوں کو چھ چھ لاکھ روپے بھی ملے۔سال کے بہترین ڈومیسٹک بیٹسمین شان مسعود، سال کے بہترین ڈومیسٹک بولر اعزاز چیمہ اور بہترین وکٹ کیپر کامران اکمل قرار پائے۔سال کی بہترین ڈومیسٹک بیٹر جویریہ خان بہترین بولر جویریہ خان اور وکٹ کیپر سدرہ نواز قرار پائیں۔بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عامر اشفاق کو ایوارڈ دیا گیا، بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد نوید قمر کو دیا گیا۔سال کے بہترین ڈس ایبلڈ کرکٹر کا ایوارڈ نہار عالم کے حصے میں آیا۔سال کے بہتر ین ڈومیسٹک اسکورر اظہرحسین، بہترین کیوریٹر پنڈی کے ریاض احمد، بہتر ین امپائر آصف یعقوب بہترین میچ ریفری محمد انیس اور بہترین ڈومیسٹک کوچ سجاد اکبر قرار پائے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں