آلو بھرے ٹرک سے ممنوع ادویات کی 15ہزار 6سو بوتلیں برآمد، ڈرائیور فرار، گاڑی کا مالک گرفتار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں کشمیر پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے ایک خاص اطلاع ملنے پر پنجاب سے آرہی ایک ٹرک کو لکھنپور میں روک کر تلاشی کے دوران اس سے پابندی شدہ ادویات کی ہزاروں بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ممنوع ادویات آلو کی بوریوں کے نیچے چھپا لی گئی تھیں ۔ جب پولیس ٹرک کی تلاشی لے رہی تھی ، اس کا ڈرائیور پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا تاہم بعد میں پولیس نے ٹرک کے مالک کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک پنجاب سے آرہی تھی اور اس کے بارے میں پولیس کو پہلے ہی بھنک لگ گئی تھی۔پولیس نے ٹرک کو ضبط کرلیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں