امرناتھ یاترا کا 44واں دن، آج269یاتریوں پر مشتمل جتھہ جموں سے روانہ ہوا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں امسال اب تک 2لاکھ77ہزار سے زائد یاتریوں نے وادی میں امرناتھ گھپا کے اندر شیولنگم کا درشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج جموں کے بھگوتی نگر یاتری کیمپ سے مزید 269یاتریوں پر مشتمل کاررواں 15گاڑیوں میں سوار ہوکر سرینگر کی طرف روانہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر پہنچنے کے بعد ان یاتریوں کو دو گروپوں میں بانٹ دیا جائے گا، ایک گروپ کو بال تل اور دوسرے کو پہلگام کے راستے سے گھپا کے درشن کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا28جون کو شروع ہوئی ہے اور یہ اس ماہ کی 26تاریخ تک جاری رہے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ امسال اب تک گزشتہ سال کے برعکس زیادہ لوگوں نے امرناتھ یاتری کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں