راجوری کے شہری نے خود کو گولی مار دی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ راجوری میں ایک شہری نے اپنے 12بور کی بندوق سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔یہ واقعہ راجوری کے جمولا علاقے میں رونما ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 31سالہ کلدیپ کمار کے پاس کافی عرصے سے ایک لایسنز شدہ بندوق تھی اور اسی سے اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔پولیس نے مرنے والے کا پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش اسکے ورثا کے سپرد کردی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں