آنگن واڑی مراکز کو15 اگست سے سپلیمنٹری راشن فراہم کیا جائے گا:فاروق لون

سرینگر/سیکرٹری سماجی بہبود فاروق احمد لون نے آج یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ریاست میں آئی سی ڈی اسی سکیم کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں محکمہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹر کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ15 اگست سے تمام آنگن واڑی مراکز کو سپلمینٹری راشن دستیاب کرایا جائے۔انہوں نے پوشن ابھیان کے تحت یکم ستمبر سے7 ستمبر تک منعقد ہونے والے نیشنل نیوٹریشن وویک کے سلسلے میں تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد عوام میں غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی مشتہر شدہ اسامیوں کی حتمی فہرستیں ایک ماہ کے اندر ظاہر کی جائیں گی جبکہ خالی اسامیوں کو15 دنوں کے اندر مشتہر کیا جائے گا۔سیکرٹری نے سُپر وائزروں کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ایک ماہ کے اندر محکمہ کی پرموشن کمیٹی کو تفصیلات داخل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ آنگن واڑی سینٹروں میں بچوں کا آدھار کے تحت اندراج کیا جائے گا۔
محکمہ نے اس مقصد کے لئے141 کِٹس کے علاوہ5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پانچ سو ٹیبلٹ فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ریاست کے آنگن واڑی مراکز میں ابھی تک45 ہزار افراد کو آدھار کے تحت اندراج کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں