انتخابی کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں عمران کی معافی منظور کی

اسلام آباد ،10اگست ﴿یواین آئی﴾پاکستان کے انتخابی کمیشن ﴿ای سی پی ﴾نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں تحریک انصاف پارٹی ﴿پی ٹی آئی﴾کے صدر عمران خان کی معافی جمعہ کو منظور کرلی ۔چیف انتخابی کمشنر سردار محمد راجہ کی قیادت میں چاررکنی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کی ۔مسٹر خان کی طرف سے بنچ کے سامنے جمعرات کو تحریری معافی نامہ پیش کیاگیا تھا ۔جیونیوز کے مطابق یہ معاملہ 25جولائی کو پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہے ۔مسٹر خان نے اسلام آباد سیٹ پر اپنا ووٹ ڈالتے وقت ووٹنگ اسکرین کے پیچھے ووٹ ڈالنے کے بجائے کھلے عام ووٹ ڈالاتھا۔ کمیشن نے اس سلسلہ میں نوٹس جاری کیاتھا۔کمیشن نے مسٹر خان کی طرف اس معاملہ میں انکا دستخط شدہ معافی نامہ دینے کوکہاتھااور ایک دن پہلے انکے وکیل بابر اعوان کی طرف سے دئے گئے جواب کو خارج کردیاتھا۔پی ٹی آئی کے سربراہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ مسٹر خان نے دانستہ طورپر کھلے عام بیلٹ پیپر پرمہر نہیں لگائی تھی ۔جواب میں یہ بھی کہاگیاکہ مسٹر خان کی ووٹنگ والی تصویر انکی اجازت کے بغیر لی گئی تھی ۔ویکل نے کہاکہ بھیڑ کی وجہ سے پولنگ مرکز پر رازدارانہ طریقہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے لگایاگیاپردہ گرگیاتھا۔اعوان نے کمیشن سے یہ معاملہ ختم کرنے اور اسلام آباد سیٹ سے مسٹر خان کی جیت کا اعلان کرنے کی بھی درخواست کی تھی ۔کمیشن نے انکی یہ درخواست منظور نہ کرکے مسٹر خان کے دستخط شدہ معافی نامہ دینے کو کہاتھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں