یمن میں فضائی حملے میں بس میں سوار متعدد لوگوں کی موت

عدن، 10اگست ﴿رائٹر﴾ یمن کے سادہ صوبے میں، جمعرات کو سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں بس میں سوار 40سے زائد افراد ہلاک اور 63دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کے محکمہ صحت اور بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے یہ اطلاع دی۔ایران کے حامی حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے مغرب حامی اتحادی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان فضائی حملوں میں ان میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں ان کے خلاف حملوں کو انجام دیا جاتا تھا ۔حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ اتحادی افواج نے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں حملہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے ۔انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی نے بتایا کہ 29بچوں کی لاشوں کو ان کے ہسپتال میں لایا گیا ہے ، جن کی عمر 15سال سے کم ہے ۔دریں اثنامحکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ جس بس کو نشانہ بنایا گیا تھا اس میں زیادہ تر اسکول کے بچے سوار تھے اور اسکولی بچوں سمیت 43افراد جاں بحق اور 63دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں