15اگست کی تقریبات کے لئے سیکورٹی انتظامات

سرینگر//﴿ آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ 15اگست کی تقریبات کے سلسلے میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ آج سرینگر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی کی سربراہی میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس میٹنگ میں تمام اضلاع سے وابستہ اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں 15کی سرکاری تقریبات کے لئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے سٹریٹجی پر غور و خوص کیا گیا ۔ اس دوران فورسز نے وادی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں ناکے لگائے گئے ہیں ، جہاں پر راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 15اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں ہوگی ،جس میں ریاستی گورنر این این ووہرا پریڈ پر سلامی لیں گے اور پرچم کشائی کریں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں