قوم جوش و جذبے سے جشن آزادی منائے: عمران خان

سرینگر//﴿ آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستانی قوم سے اس سال جوش و جذبے کے ساتھ یوم آزادی منانے کے لئے کہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم ایک نئے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انشا اللہ قائداعظم کے ویژن کو پورا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پی ٹی آئی کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں