رفیع آباد جھڑ میں مارے گئے پانچ  ’جنگجوئوں ‘ میں ہمارا گمشدہ بیٹا بھی شامل : افراد خانہ کا دعویٰ

سرینگر//﴿ آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے لنگیٹ کے ایک کنبے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں رفیع آباد میں فوج کے ہاتھوں مارے گئے پانچ افراد ، جن کے بارے میں فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی جنگجو تھے ، میں اس کا گمشدہ فرد مظفر احمد میر بھی شامل تھا۔اس کے افراد خانہ نے6اگست کو مذکورہ شخص کی گمشدگی کے بارے میں پولیس سٹیشن لنگیٹ میں گمشدگی کی ایک رپورٹ بھی درج کرالی تھی۔ فوج نے منگل کو رفیع آباد کے جنگل میں تصادم کے دوران پانچ جنگجوئوں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں جنگجو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے۔تاہم لنگیٹ کے ایک کنبے نے اب یہ الزام عائد کیا ہے کہ مارے گئے پانچ افراد میں اس گھر کا ایک بیٹا بھی شامل ہے، جو کچھ دن سے لاپتہ تھا اور اس بارے میں پولیس کو مطلع بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں