امریکا میں ہائی جیک کیا گیا طیارہ گر کر تباہ

سرینگر//﴿ آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ امریکا کے شہر سیاٹل میں ہائی جیک کرکے ایئرپورٹ سے بغیر اجازت اڑیا گیا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق الاسکا ائیر لائنز کا طیارہ کمپنی کے ملازم نے چوری کیا اور بغیر اجازت اڑا کر لے گیا، طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی جیکر نے کیٹرون جزیرے پر کئی چکر لگائے اور مختلف کرتب دکھاتا رہا۔ اس دوران طیارہ کبھی اوپر کبھی نیچے آیا اور کبھی قلابازیاں بھی لیںجس کے بعد وہ کیٹرون جزیرے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے الاسکا ائیر لائنز کے طیارے کا تعاقب بھی کیا۔پیئرس کاونٹی پولیس حکام کے مطابق طیارے کو اغوا کرنے والا ایئرلائن کا مکینک تھا جس کی عمر 29 برس تھی۔جو فضا میں طیارے کے ساتھ اسٹنٹس کرتے ہوئے یا پھر جہاز اڑانے کے طریقوں سے لاعلمی کی بنا پر،جہاز کریش کرگیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ پائلٹ کی جہاز اڑانے کے طریقوں سے لاعلمی اور فضائ میں کرتب دکھانا ہو سکتی ہے۔واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر بند کی جانے والی پروازیں بحال کردی گئیں

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں