گاندربل میں دو مشتبہ نوجوانوں کی گرفتاری

سرینگر/گاندربل پولیس نے دو مشتبہ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ کالعدم تنظیم سے وابستہ سرگرم جنگجوطلہٰ عمیر عرف ابو حمزہ ساکنہ سہ پورہ گاندربل کو پولیس اور گھر والوں کی مددسے پکڑا گیا۔ مذکورہ نوجوان نے رواں برس کے دوران ہی تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مقامی نوجوان کو کالعدم تنظیم میں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 شمولیت اختیار کرنے کیلئے ایک اورنوجوان ساکنہ سہ پورہ گاندربل نے آمادہ کیا تھا۔ چنانچہ پولیس نے اس نوجوان کی بھی گرفتاری عمل میں لا کرتفتیش شروع کی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طلہٰ عمیر عرف ابو حمزہ حضرت بل میں پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے میں بھی ملوث رہاہے۔تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں