کانپور میں حزب جنگجو کوگرفتار کرنے کا دعویٰ جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کررہاتھا: پولیس چیف

سرینگر/ یو پی آئی /کانپور اُتر پردیش میں پولیس نے حزب المجاہدین کے جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس چیف نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد یو پی پولیس نے کانپور میں حزب المجاہدین سے وابستہ/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 عسکریت پسند قمر الزماں ساکنہ آسام کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ لکھنو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے بتایا کہ جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا کہ عین موقعے پر اُس کو گرفتار کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں