پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے جنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کے خلاف آپریشنز کو تیز کردیا گیا ہے:آئی جی سی آر پی ایف

سرینگر/ یو پی آئی /پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے وسیع انتظامات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف جنگجو مخالف آپریشنز کو تیز کردیا گیا ہے۔ آئی جی سی آر پی ایف نے نوجوانوں کو پتھر بازی میں ملوث نہ ہونے کی صلاح دی ۔ انہوںنے کہاکہ مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند صفوں میں شمولیت تشویشناک ہے۔ سرینگر میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف ’’ڈاکٹر روی دیپ سہائے ‘‘ نے کہاکہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دوران امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے ، رائے دہند گان کو سیکورٹی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 فراہم کرنے کیلئے موثر حفاظتی انتظامات کئے جار ہے ہیں۔ آئی جی سی آر پی ایف کے مطابق جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ آئی جی کے مطابق ا من و امان کو بحال رکھنے کیلئے لوگوں کو بھی اپنا تعان دینا چاہئے۔ نوجوانوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی نے کہاکہ نوجوانوں کو پتھر بازی میں ملوث نہیںہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ آئی جی کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تربیت یافتہ ہے اور وہ کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ ریاست میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی سی آڑ پی ایف نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کی تعداد گھٹتی اور بڑھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں