افغانستان، 24گھنٹوں میں 67 جنگجو ہلاک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ افغانستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 67دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ننگر ہار، پکتیا، لوگر، قندھار، بغدیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند صوبوں میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران افغان ایئرفورس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 12فضائی حملے کئے،جبکہ افغان کمانڈوز نے زمینی آپریشن میں بھی حصہ لیا۔آپریشن میں اسلحے اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں