چائنا اوپن ٹینس :وزنیاکی نے سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا فائنل میں اناستاسیا سیواسٹوا کو شکست ،مینز سنگلز ٹائٹل جارجیاکے نکولوز نے جیتا

بیجنگ،ٹوکیو/چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے لیٹویا کی اناستاسیا سیوسٹووا کوفائنل میں 6-3کے یکساں سکور سے شکست دیکر جیت لیاجبکہ مینز سنگل ٹرافی پر جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی نے حیران کن طور پر قبضہ جما لیا،انہوں نے ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے حریف یو آن مارٹن ڈیل پوٹرو کو چھ،چار کے یکساں سکور سے ٹھکانے لگادیا۔جاپان اوپن کے فائنل میں روسی کوالیفائر اور عالمی نمبر 32 ڈینیئل میڈیڈیو نے نمبر تین سیڈ ہوم پلیئر کائی نیشکوری کو چھ،دو اور چھ،چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں