گیل کا بھارت اور بنگلا دیش کیخلاف کھیلنے سے انکار

برج ٹاون/ ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل ہندوستان کے ساتھ 21 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ﴿ڈبلیوآئی سی بی﴾ نے آج آئندہ سیریز کے لئے اپنی ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔لیکن سلامی بلے باز گیل کو محدود اوور کے فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سیریز سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گیل نے حال ہی میں لسٹ اے کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیا تھا۔ہندوستان کے خلاف سیریز میں آف اسپنر سنیل نارائن کو بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں چندرپال ہیمراج، فابین ایلن اور اوشانے تھامس کے طور پر تین نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے ۔ جیسن ہولڈر کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی دی گئی ہے جبکہ کارلوس بریتھویٹ ٹوئنٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کی تاہم محدود اوور کے فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کو ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ رسل چوٹ کی وجہ ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں۔ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کی تاہم محدود اوور کے فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کو ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ رسل چوٹ کی وجہ ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے ہندستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی سلیکشن کے لیے انکار کر دیا ہے لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کے لیئے دستیاب ہوں گے ۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ ابھی مجھے اپنی زندگی گزارنے کے لیئے وقت درکار ہے ۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ، جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 21اکتوبر سے ہوگا۔ونڈیز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کورٹنی براؤن نے جاری بیان میں کہاکہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑی کرس گیل نہیں ہوں گے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف اگلے دورے میں بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔انہوں نے خود ہی انتخاب کے عمل سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیکن وہ ونڈیز ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور 2019 کے عالمی کپ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں