دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں482رن پر آئوٹ

دبئی/دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے۔دوسرا روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کے نام رہا جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں حارث سہیل اور اسد شفیق نے 150 رنز بنائے۔ حارث سہیل 110 اور اسد شفیق 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ جون ہولاند، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کھیل کے پہلے روزپاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89 رنز جوڑے، وقفے کے بعد بیٹںگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے 170 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔پاکستانی ٹیم کا مجموعی اسکور 205 تک پہنچا تو امام الحق 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حفیظ بھی 126 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہیں پیٹر سڈل نے پویلین کی راہ دکھائی۔دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126 رنز بنائے۔اظہر علی 18 رنز بناکر ہولینڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستانی ٹیم پہلے روز میچ کے اختتام پر مجموعی طور پر 255 رنز بناسکی۔قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے30رن بنائے تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں