اونتی پورہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے 4سہولیت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

سرینگر/ یو پی آئی /اونتی پورہ پولیس نے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ چار بالائی ورکروں کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔ 8اکتوبر کے روز اونتی پورہ پولیس کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ حزب المجاہدین کے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سرگرم جنگجو عادل احمد بٹ ساکنہ ملنگ پورہ پلوامہ نے بالائی ورکر روف السلام وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکنہ بٹہ پورہ لدو کھریو کو بڑی مقدار میں پیسے فراہم کئے تاکہ اُن پیسوں کو سرگرم جنگجوئوں اور بالائی ورکروں میںتقسیم کیاجاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 75/2018زیر دفعہ 17,18,20,21,38,39اور 40یو ایل اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کھریو میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی جس دوران روف السلام وانی ولد عبدالعزیز ساکنہ بٹہ پورہ لدو کھریو کی گرفتاری عمل میں لاکرا ُس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔ دورانِ تفتیش بالائی ورکر نے بتایا کہ عادل احمد بٹ ساکنہ ملنگ پورہ پلوامہ نامی سرگرم عسکریت پسند نے اسے پیسے فراہم کئے تھے تاکہ وہ جنگجوئوں اور اُن کے سہولیت کاروں میں تقسیم کرسکیں۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ بالائی ورکر نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں کو عسکریت کی اور راغب کرنے کیلئے بھی انہیں کام سونپ دیا گیا تھا۔ گرفتار بالائی ورکر نے بتایا کہ رقومات کو محمد مقبول وانی ولد غلام قادر ساکنہ بٹہ پورہ لدو ، شکیل احمد وانی ولد غلام محمد ساکنہ لڈو اور مصیب عزیز گوجری ولد عبدالعزیز ساکنہ نمبل پانپور کو فراہم کی ۔ پولیس نے گرفتار شخص کی نشاندہی پر تینوں بالائی ورکروں کو حراست میں لے کر چار مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران رقومات کو برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں