شہر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات ، داخلی اور خارجی راستے سیل نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے

سرینگر/ یو پی آئی /دوسرے مرحلے کے الیکشن کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے شہرسرینگرمیں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دوسرے مرحلے پر شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن عملے کو پولنگ اسٹیشنوں پر لیجانے کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج شہر سرینگرکے کئی علاقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتخابات کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ پائین شہرمیں بھی چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے حساس علاقوں میں ناکے اور چیک /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 پوسٹ بٹھا دئیے گئے ہیںجہاں باریک بینی کے ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ شہرمیں فورسز اور پولیس موٹر سائیکل سواروں کی تلاشیاں اور انکے دستاویزات اور شناختی کارڈوں کی جانچ کرتی ہوئی بھی نظر آئی۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے کہا کہ انتخابات کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ کو عملایا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’ شہر میں کئی چیک پوائنٹ قائم کئے گئے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ کہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ان کا کہنا تھا’’ بیشتر امیدواروں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کچھ کو سیکورٹی فرہم کی گئی ہے۔سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آف پولیس روی دیپ سائے نے کہا کہ وادی میں’’ماحول‘‘ قابو میں ہے،اور رائے دہندگان کو احساس تحفظ دیا جا رہا ہے،تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں۔ انہوں نے کہا’’ ہم نے سیکورٹی انتظامات کو مظبوط کیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کے ساتھ اشتراکیت میں کام کر رہے ہیں‘‘۔ادھر شہر سرینگر میں آج ہو رہے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کسی بھی گڑھ بڑھ کو ٹالنے کیلئے تمام طرح کے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جار ہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر خاص کے اکثر و بیشتر علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ لگائے ہیں جہاں پر موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات باریک بینی سے چیک کئے جا رہے ہیں جبکہ نجی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جار ہی ہے۔ نمائندے کے مطابق الیکشن کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اردگرد علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ایک آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہر سرینگر میں پُر امن انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق رائے دہند گان بغیر کسی خوف کے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں