وادی کشمیر کے بالائی حصوں میں برف باری میدانی علاقوں میںبارشیں

سرینگر/ کے این ایس/ وادی کشمیر میں گزشتہ رات کے دوران بالائی حصوں میں برف باری اور میدانی علاقو ں میں بارشوںکے بعد پوری وادی سردی کے لپیٹ میں آئی ہے جس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی بڑے پیمانے پر گراوٹ رونما ہوئی ہے۔ اس دور ن سر دی کی شروعات کے ساتھ ہی وادی کہ عوام نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔ وادی کشمیر میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کے دوران وادی کشمیر کے بالائی حصوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میںشدید بارشوں کے بعد وادی کشمیر سخت سردی کے لپیٹ میں آ گئی ہے جس کی وجہ سے دن اور رات کے درجہ حرار ت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔وادی سونہ مرگ ،کلمرگ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
،ستھن تاپ،زوجلا ،پہلگام وغیرہ علاقہ جات کے بالائی حصوں میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے وادی کشمیر سخت سردی کے لپیٹ میں آگئی ہے جس دوراندن اور رات کے درجہ حرارت میںگراوٹ رونما ہوئی ہے۔ وادی کشمیر کے شمالی جنوبی علاقوں سے موصولہ اطلات کے مطابق گزشتہ شام سے ہی تیز ہوائوں کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو منگل کے صبح تک جاری رہا ہے جبکہ اونچے پہاڑوں پرتازہ برف باری دیکھی گئی ہے ۔تاہم شہر سرینگر میں سوموار صبح آسمان صاف ہوا اور دن بھر موسم خوشگوار رہا ہے ۔خیال رہے محکمہ موسم یات نے گزشتہ48گھنٹوں کے دوران وادی میںبرف اور بارشوں کی پیش گوئی تھی جبکہ سرکار نے اس سلسلے میں ایڈوائزی بھی جاری کی ہے ۔مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں