سرینگرکیلئے بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیمیافتہ نوجوان میئرہوگا: گورنر- کہانیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کو میونسپل انتخابات میں حصہ نہ لینے کاافسوس

سرینگر/کے این این /ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے ایک بڑاخلاصہ کرتے ہوئے یہ پیشگوئی کردی کہ اب کی بارسری نگرشہرکوبیرون ملک میں اعلیٰ تعلیمیافتہ نوجوان کی صورت میں میئرحاصل ہوگا۔گورنرنے غالباً نیشنل کانفرنس کوچھوڑکرمیونسپل انتخابات میں شامل ہوئے جنیدمتوکانام لئے بغیرکہاکہ اگریہ اعلیٰ تعلیمیافتہ نوجوان ایک یوتھ لیڈرکی صورت میں قدم جمانے میں کامیاب رہاتووہ الیکشن کابائیکاٹ کرنے والی دونوں جماعتوں کوجھٹکادے سکتاہے۔ ریاست کے گورنرستیہ پال ملک /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے سوموارکی شام نجی نیوزچینل ’این ڈی ٹی وی‘کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ سری نگرشہرکواسبارایک ایساباصلاحیت نوجوان میئرحاصل ہوگا،جس نے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔گورنرنے نام لئے بغیر ممکنہ طورپرنیشنل کانفرنس کے سابق ترجمان جنیدمتوکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگریہ نوجوان لیڈراپنے قدم جمانے میں کامیا ب ہوا،اوروہ صحیح طورپراُبھرسکاتووہ نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کوجھٹکادے سکتاہے۔خیال رہے ریاست میں میونسپل انتخابات کااعلان ہونے کے بعدجب نیشنل کانفرنس نے دفعہ35Aکے معاملے پربلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کافیصلہ لیاتواس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے جنیدمتونے پارٹی سے کنارہ کشی اختیارکی ،اورانہوں نے میونسپل الیکشن میں بطوراُمیدوارحصہ لینے کابھی اعلان کردیا۔یہا ں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ جنیدمتوایک اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان ہیں ،جنہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم بیرون ممالک میں حاصل کی ،اورجب وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعدواپس کشمیرلوٹے توانہوں سجادغنی لون کی سربراہی والی پیپلزکانفرنس میں شمولیت اختیارکرکے اپنی سیاسی زندگی کاآغازکیاتاہم کچھ وقت بعدوہ پی سی سے نکل کرنیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ ادھرریاستی گورنرستیہ پال ملک نے ایک سوال کہ اُنکی سرکارنے این سی اورپی ڈی پی کومیونسپل انتخابات میں شامل کرنے کی کوشش کیوں نہیں ،کاجواب دیتے ہوئے کہا’’انتظارکرنے سے کچھ نہیں بدلے گا‘‘۔ریاستی گورنرنے دعویٰ کیاکہ اب یہ دونوں جماعتیں ہاتھ مل رہی ہیں کہ انہوں نے میونسپل انتخابات کابائیکاٹ کیوں کیا۔ستیہ پال ملک کاکہناتھا’’نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کواب افسوس ہورہاہے کہ انہوں نے میونسپل الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا۔کیونکہ بقول مسٹرملک ،سری نگرکواسبار بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والامیئرملنے والاہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ اگریہ نوجوان اعلیٰ تعلیمیافتہ میئربننے کے بعداپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوگیاتووہ این سی اورپی ڈی پی کوجھٹکے دے سکتاہے۔گورنرستیہ پال ملک نے یہ انکشاف کیاکہ نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی اپنے اپنے انتخابی نشانات کے بغیربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کوتیارتھیں ۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ جی،فاروق عبداللہ اوراُن کافرزندعمرعبداللہ میونسپل انتخابات میں حصہ لینے کوتیارتھے لیکن وہ چاہتے تھے کہ الیکشن میں اُنکی پارٹیوں کے انتخابی نشانات نہ ہوں ۔ریاستی گورنرنے واضح کیاکہ اگرمیونسپل انتخابات میں پولنگ کی شرح کم رہتی ہے تواس کیلئے گورنرانتظامیہ یاموجودہ ریاستی سرکارذمہ دارنہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں