پاکستان نے باقاعدہ طورپر ابھی تک رابطہ نہیں کیا:آئی ایم ایف

واشنگٹن ﴿یواین آئی﴾بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ﴿آئی ایم ایف ﴾نے منگل کے روز کہاکہ پاکستان نے ہنگامی طورپر امدادی رقم کیلئے ابھی تک ادارے کے ساتھ باقاعدہ طورپر کوئی رابطہ نہیں کیاہے ۔آئی ایم ایف کے چیف ماہر اقتصادیات مورس اوبسفیلڈ نے بیان میں کہا،میری اطلاع کے مطابق ابھی تک ہم سے باقاعدہ طورپر کوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے ۔ایک رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان مالی امدادکی درخواست کرسکتاہے ۔اگر پاکستان مالی امداد کے لئے ادارے سے رابطہ کرتاہے تو انکی بات غور سے سنی جائیگی ۔مسٹر اوبسفیلڈ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ریونیو اور چالو کھاتہ میں عدم توازن کا سامنا کررہی ہے ۔پاکستانی کرنسی کی قدر میں زبردست گراوٹ آئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت نے زبردست ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو نافذ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔اس سے پاکستان بار بار آئی ایم ایف سے قرض لینے کے جال سے نکلنے میں کامیاب ہوسکتاہے ۔ماضی میں بھی پاکستان میں اس طرح کے منصوبے نافذ ہوئے ہیں ۔یہ آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں