ویجی لینس آرگنائزیشن نے ایف آئی آر کے35 معاملات حل کئے

سرینگر/ریاستی ویجی لینس آرگنائزیشن نے رواں سال کے دوران63 ایف آئی آر درج کئے ہیں جن میں سے اب تک35 ایف آئی آر حل کئے گئے ہیں۔یہ جانکاری چیف ویجی لینس کمشنر پی ایل گپتا اور ویجی لینس کمشنر غضنفر حُسین کی صدارت میں منعقد ہوئی ایک میٹنگ کے دوران دی گئی جو درج کئے گئے ایف آئی آر سے جڑے معاملات کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔ڈائریکٹر ویجی لینس آرگنائزیشن ایس جے ایم گیلانی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آرگنائزیشن نے35 ایف آئی آر نپٹائے ہیں جن میں سے29 کو عدالت میں چارج شیٹ کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سنوائی کے مختلف مراحل میں 60 معاملات کے تعلق سے عدالت عالیہ کی جانب سے روک لگائی گئی ہے جبکہ25 معاملات کے تعلق سے حکومت کی منظوری کا انتظار تھا۔میٹنگ کے دوران تحقیقات کے عمل میں مزید بہتری لانے اور تحقیقاتی افسروں کو تربیت فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں