عفونت اور بد بو سے نجات دلانے کیلئے ایک ہفتہ درکار - کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن کا وضاحتی بیان

سرینگر /اے پی آئی/سرینگر میو نسپل کارپوریشن کے کمشنر پیر حفیظ اللہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اچھن سعد پورہ کوڑا کرکٹ کی ڈمپ میںسل نمبر 3اب لبر یز ہوچکی ہے اور سرینگر میو نسپل کارپو ریشن نے کوڑا کر کٹ کو ٹھکا نے لگا نے کیلئے سیل نمبر 2کا استعمال کر نا شروع کر دیا ہے اور اس سیل کی کیپنگ کر نے کا معا ملہ ابھی حل نہیں ہوپارہا ہے اگر چہ یہ کام پیرا ڈیپارٹمینٹ کو انجام دینا تھا تا ہم متعلقہ محکمہ کی جا نب سے ہاتھ کھڑا کر دینے کے بعد سرینگر میو نسپل کارپوریشن نے کیپنگ کے معا ملے کوحل کرنے کا کام اپنے ہاتھ میںلیا ہے اگر چہ میونسپل کارپو ریشن کی جانب سے عفو نت اور بد بو کو رو کنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں تا ہم میںاس بات کا اعتراف کرتا ہوں کی عفونت اور بد بو اب بھی پھیل رہی ہے جوایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے اور اس مدت کے دوران کیپنگ کا معا ملہ حل کیا جا ئے گا تا کہ شہرسرینگر میںبا لعموم اور شہر خاص کے لوگوں کو عفو نت اور بد بو کی مصیبت سے نجات دلا ئی جاسکے ۔کمشنر میو نسپل سرینگر نے کہا کہ میں دو بار ڈمپنگ کی جگہ پر خود گیا ہوں اور میں یہ بات شدت کے سا تھ محسوس کرتا ہوں کہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکا نے لگانے کیلئے مزیداقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ بہت جلد سا ئینسی طور طریقوں کو استعمال کر نے کیلئے تمام وسا ئل کو برو ئے کار لا ئے جائیں گے۔
۔ا کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کی شکا یت نا رہے۔شہر سرینگر کے حدود میںفٹ پاتھوں شاہرا ہوں پر قبضہ جما نے کی کاروا ئیوں کااعتراف کر تے ہوئے پیر حفیط اللہ ے کہا کہ مہذب قوم کو غیر قا نونی حرکات و سکنا ت کا مظاہراہ کر نے کی اجا زت نہیں ہوئی چا ہئے ستم ظریفی کایہ عالم ہے کہ فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر قبضہ جما نے وا لے اس بات سے خود واقف ہے کہ وہ غیر قا ونی حرکات کامظاہراہ کر رہے ہیں تا ہم اس کے باوجود وہ ایساکام کر تے ہے ۔انہوں نے کہاکہ صبر و تحمل کی بھی ایک حدہوا کرتی ہے ایسے افراد کو آخری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنا چھوڑ دے ورنہ قا نون اپنا کام سولہ اکتوبر کے بعد ضرور کریگا ۔پالیتھن لفافوں کے کارو بار کو سم قا تل قرار دیتے ہو ئے کمشنر میونسپل سرینگر نے کہا کہ وادی گلپوش کو بنجر ،ریگستان بنا نے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائیگی ۔وبا ئی بیماریاں پھیلا نے کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔پالیتھین لفافوںکا کارو بار کر نیوالوںکو آخری بار متنبہ کیاجاتاہے کہ وہ اپنی کاروا ئیوں سے باز آجا ئے وورنہ قا ون کی تلوار ان پرضرور لٹکے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں