ہڑتال کے بعد وادی میںمعمولاتِ زندگی بحال

سرینگر/مشتر کہ مزاحمتی قیادت کی جا نب سے دی گئی بلدیا تی الیکشن کے پہلے مرحلے کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال کے بعد وادی شمیرکے اطراف و اکناف میں زندگی دوبارہ بحال ہو ئی ،اسکولوں کالجوں ،یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا کام طلبہ و طالبات کے حاضرہو نے سے شروع ہوا ۔ ا ،کارو باری ادارے کھل گئے ،پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکو پر بحال ہوا ،قصبوں اور شہروں میںلوگوں کی اچھی خاصی چہل پہل دیکھنے کوملی ۔بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی بحال ہو ئی ۔محکمہ ریل اکے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کہ کہ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد تمام ریلوںکوبحال کردیا گیا اور ٹرین سروس وقت پر دستیاب ہو گی ۔ادھر انتظامیہ نے امن امان کو بھرقرار رکھنے ،لوگوں کے جان مال کویقیی بنا نے ،ناخوشگوار واقعات کو ٹالنے کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے تھے جگہ جگہ پر پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔
 ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں