کھنہ بل اننت ناگ میں ووٹر کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی رام بن میں ووٹ ڈالنے کے بعد اُمیدوار لقمہ اجل

سرینگر/ جے کے این ایس/کھنہ بل اننت ناگ میں مشتعل نوجوانوں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوان کی ہڈی پسلی ایک کردی جبکہ رام بن میں بی جے پی اُمیدوار ووٹ ڈالنے کے بعد حرکت قلب بند ہونے کے باعث لقمہ اجل/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 بن گیا۔ کھنہ بل اننت ناگ میں چنائو کے دوران نامعلوم افراد اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر اُس کو لہولہان کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوان جونہی پولنگ اسٹیشن سے باہرآیا تو تاک میں بیٹھے نوجوانوں کی ایک ٹولی نے اُس کو پکڑ کر ہڈی پسلی ایک کردی ۔ ادھر رام بن میںبھارتیہ جنتاپارٹی کا اُمیدوار جس کی شناخت آزاد سنگھ راجو کے بطور ہوئی ہے پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹ ڈالنے کیلئے گیا اور جونہی باہرآیا تو وہ بے ہوش ہو گیا ۔ اگر چہ اُس کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی اُمیدوار حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں