لبریشن فرنٹ کے زونل صدر اور آرگنائزر بھی گرفتار شہید مشتاق احمد خان کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا گیا

سرینگر// ایک بے سود عمل جسے بلدیاتی و پنچایت الیکشن کا نام دیا گیا ہے کو کامیاب بنانے کیلئے گرفتاریوں کے نیا چکر، شبانہ چھاپوں کی بھرمار، تھانوں پر بلانے کا عمل اور دوسرے غیر جمہوری اقدامات انتہائی مضحکہ خیز اور مذموم ہے۔ لبریشن فرنٹ زونل صدر نور محمد کلوال، زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری اور دوسروں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔پولیس کی بھاری جمعیت نے کل رات فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے جبکہ پولیس کی ایک اور جمعیت نے فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا اور انہیں بھی حراست میں لیا۔ علاوہ ازیں پولیس کل شام سے فرنٹ کے نائب صدر زون محمد یاسین بٹ کو تلاش کرتے پھررہی ہے اور انہیں پولیس تھانہ نگین پر پیش ہونے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے پہلے ہی لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو اپنی حراست میں لے رکھا ہے جنہیں پولیس نے ۲ /اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی کو بھی ۷ اکتوبر کے روز گرفتار کیا ۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین میر سراج الدین دائود، ظہور احمد بٹ، عبدالرشید مغلو اور اسدا للہ شیخ پہلے ہی گرفتار کئے گئے ہیں اور پی ایس کے تحت کورٹ بلوال جیل بھیج دئے گئے ہیں۔لبریشن فرنٹ نے گرفتاریوں کے اس نئے چکر کی سخت الفاظ میں مذمت کی،درایں اثنائ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے تحریک کشمیر کے ایک عظیم جیالے اور شہید مشتاق احمد خان بٹہ مالو کو انکی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ شہید مشتاق احمد خان ۰۹۹۱÷ئ میں ۰۱/ اکتوبر کے روز درجۂ شہادت پر فائز ہوئے تھے ۔ لبریشن فرنٹ ترجمان نے شہید مشتاق احمد خان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی جموں کشمیر مشتاق شہید جیسے جیالوں کے لہو سے مربوط تحریک ہے اور اس تحریک کو شکست دینا کسی کے بس میں نہیں ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں