لنگیٹ میں 9امیدوار بلامقابلہ کامیاب محض 15 ووٹ کاسٹ ہوئے

سرینگر/محسن کشمیری /لنگیٹ میں کل بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے ۔نمایندے کے مطابق لنگیٹ میں کل 13انتخابی حلقوں میں سے 9حلقوں کے امیدواروں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جبکہ دو حلقوں میں چونکہ کسی بھی امیدوار نے نامزدگی کے فارم داخل نہیں کئے تھے اس طرح ان دوحلقوں میں ووٹنگ نہیں ہوئی ۔صرف دو حلقوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔نمایندے نے اطلاع دی ہے کہ وارڈ نمبر 2میں 329ووٹ ہیں جن میں سے صرف 18ووٹ ڈالے گئے جبکہ وارڈ نمبر 9میں ووٹوں کی تعداد 321ہے جس میں سے صرف 15ووٹ ڈالے گئے اسطرح اس پورے حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 33بتائی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں