بڈگام کی تین میونسپل کمیٹیوں کے 39وارڈوں میں 18اُمیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار 22وارڈوں میں کسی نے فارم داخل نہیں کئے

سرینگر/یو پی آئی /وسطی ضلع بڈگام کی تین میونسپل کمیٹیوں چرار شریف ، ماگام اور بیرو ہ کے 39وارڈوں میںصرف  18 اُمیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے تھے جنہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ چرا رشریف میں اعلیٰ الصبح کئی افراد اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے نکلے تاہم انہیں بتایا گیا کہ سبھی اُمیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے جس کے بعد وہ گھر واپس لوٹ آئے۔ وسطی ضلع بڈگام میں بھی دوسرے مرحلے پر تین میونسپل کمیٹیوں میں الیکشن ہونے تھے تاہم 39وارڈوں میں صرف 18اُمیدواروں نے نامزدگی کے فارم داخل کئے جنہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ۔ بیروہ میونسپل کمیٹی کیلئے 13وارڈوں میں صرف ایک اُمیدوار نے نامزدگی کے فارم داخل کئے اور اُسے بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق چرار شر یف کے 13وارڈوں میں 10اُمیدواروں نے فارم داخل کئے تھے جبکہ اُن کے مد مقابل کسی نے فارم نہیں بھرے جس کے نتیجے میں سبھی اُمیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ ماگام میں 13وارڈوں پر الیکشن ہونے تھے تاہم صرف 6اُمیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے جبکہ چھ وارڈوں میں کسی نے فارم نہیں بھرے اس طرح سے چھ اُمیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ۔ بیروہ میونسپل کمیٹی کے 13وارڈوں میں صرف ایک ہی اُمیدوار نے نامزدگی کے فارم داخل کئے اور اُسے کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 12وارڈوں میں کسی نے فارم نہیں بھرے۔ نمائندے کے مطابق چرار شریف میں صبح سویرے کئی افراد ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر آئے تاہم انہیں بتایا گیا کہ علاقے میں کوئی چناو نہیں کیونکہ سبھی 9اُمیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیاگیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں