ہروندر نے پیرا ایشیا تیراندازی میں طلائی تمغہ جیتا

جکارتہ/یواین آئی﴾ پنجاب کے رہنے والے ھروندر سنگھ نے انڈونیشیا کے جکارتہ میں کھیلے جا رہے پیرا ایشیائی کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے میں بدھ کو ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ ہندوستان کے ان کھیلوں میں اب تک سات طلائی، 13 چاندی اور 17 کانسے سمیت کل 37 تمغے ہوگئے ہیں۔ چین نے 100 طلائی تمغے حاصل کرلئے ہیں اور وہ کل 185 تمغوں کے ساتھ چوٹی پر برقرار ہے ۔پنجاب کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے ہروندر سنگھ نے طلائی جیتنے کے بعد کہا '' میں یہ تمغہ اپنی ماہ کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا ایک مہینے پہلے ہی انتقال ہوا ہے ۔ ہروندر نے تیراندازی میں مردوں کے انفرادی ریکرو اوپن ڈبلیو 2/ ایس ٹی مقابلے میں پہلے مقام حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو تیراندازی کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ انہوں نے فائنل میں چین کے ژاؤ لکشو کو چھ۔صفر سے شکست دی۔ ھروندر کی اس کامیابی پر پیرا لمپک ہندوستان اور کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی انہیں ٹوئٹر کے ذریعہ مبارک باد دی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں