ہندوارہ میں جھڑپ جاری ، جائے وقوع پر مشتعل نوجوانوں کا فورسز پر پتھرائو

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میںفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری اینکوانٹر کے بیچ جائے وقوع پر مقامی نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوجانے کے بعد مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی اور فورسز پر پتھرائو شروع کردیا ۔فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے ٹیر گیس شلنگ کی اور طرفین کے درمیان آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپیں جاری تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے ہندوارہ کے شٹگنڈ قلم آباد میں آج فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ اُس وقت شروع ہوگئی ، جب فورسز نے اس علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کرکے یہاں گھر گھر تلاشیا ں لینی شروع کردیں ۔ تلاشی کارروائی کے دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فورسز پر فائر کھول دیا اور اسکے ساتھ ہی طرفین کے درمیان معرکہ شروع ہوگیا، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں