ہندوارہ جھڑپ معروف عسکری کمانڈر منان وانی سمیت 2جنگجو جاں بحق

سرینگر//( آفتاب ویب ڈیسک ) شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان آج علی الصباح سے جاری جھڑپ اعلیٰ تعلیم یافتہ حزب جنگجو منان وانی سمیت دو جنگجوؤں کی جاں بحق ہوجانے پر منتج ہوئی ہے۔یہ جھڑپ ہندوارہ کے شٹگنڈ گاؤں میں ہوئی ہے۔پولیس نے منان وانی سمیت دو جنگجوؤں کے جاں بحق ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔منان وانی اسی سال جنوری میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر حزب المجاہدین میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کررہے تھے ۔جاں بحق ہوئے دوسرے جنگجو کی شناخت بطور عاشق تنواری ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے ہوئی ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں