کورٹ کمپلیکس کے گیٹ کیپر کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایاگیا

سرینگر/ کے این این /ایس پی او گزشتہ شب اْس وقت شدید زخمی ہوا جب جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد نامی گائوں میں اس پر نامعلوم بندوق برداروںنے فائرنگ کی ۔بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم بندوق بردار رات11 بجکر 45 منٹ پر کریم آباد پلوامہ میں ایس پی او بلال احمد گنائی ولد محمد مقبول کے گھر میں داخل ہوئے ،اور اس پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہوا اور اْسے خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سے اْسے سرینگر کے ہڑیوں کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ایس پی او کی ٹانگ میں گولی لگی ۔بتایا جاتا ہے کہ بلال کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں’’گیٹ کیپر‘‘کی حیثیت سے اپنی خد مات انجام دے رہا تھا۔ایس ایس پی پلوامہ چندرن کوہلی نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ ایس پی او کو زخمی کرنے میں بھی /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
عسکریت پسندوں کا ہاتھ کار فرما ہے ۔اس معاملے کی نسبت بھی کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں