کشمیریونیورسٹی کیمپس میں احتجاج منان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

سرینگر/ کے این این /ڈاکٹریٹ کی ڈگری ادھوری چھوڑکرحزب المجاہدین میں شامل ہوئے اسکالرکمانڈرمنانی وانی کے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوجانے کی تصدیق ہونے کے بعدکشمیریونیورسٹی کے طالب علموں نے زکورہ کیمپس میں جمع ہوکراحتجاج کیا،اورپھراس اعلیٰ تعلیم یافتہ جنگجوکمانڈرکی غائبانہ نمازجنازہ بھی اداکی۔ شاٹھ گنڈ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
قلم آبادہندوارہ میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق اسکالرومحقق منان بشیروانی ولدبشیراحمدوانی ساکنہ ٹکی پورہ لولاب کے ساتھی سمیت جاں بحق ہوجانے کی تصدیق ہوجانے کے بعدکشمیریونیورسٹی کے زکورہ میں واقع کیمپس میں طلاب جمع ہوئے اورانہوں احتجاج کیا۔طلاب نے آزادی واسلام کے حق میں نعرے بازی بھی کی تاہم وہ پُرامن رہے ۔اس دوران احتجاج میں شامل یونیورسٹی طلاب نے صفیں بانڈھ لیں اورانہوں نے جاں بحق ہوئے جنگجوکمانڈرمنان وانی کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں