مودی کیلئے سی بی آئی انتقام لینے کا ہتھیار:راہل

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ سی بی آئی کے دوسرے سب سے اعلی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ان کی قیادت میں سی بی آئی سیاسی انتقام لینے کا ہتھیار بن گیا ہے ۔کانگریس صدر نے آ ج کہا کہ سی بی آئی کے دوسرے سب سے بڑے افسر راکیش استھانا کے خلاف ایک تاجر سے رشوت لینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور ا س سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسٹر مودی جانچ ایجنسی کا استعمال سیاسی مفادات کو پورا کرنے کیلئے کرر ہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا وزیر اعظم کے پسندیدہ گجرات کیڈر کے افسر گودھرا ایس آئی ٹی میں مشہورسی بی آئی میں جبراً دوسرے اعلی ترین عہدہ پر قبضہ کرنے والے اب رشوت خوری کے معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں سی بی آئی سیاسی انتقام لینے کا ہتھیار بن گیا ہے ۔اس ادارہ کی ساکھ مسلسل گررہی ہے اور اب یہ اپنی لڑائی خود لڑ رہا ہے ۔سی بی آئی خصوصی اسپیشل ڈائریکٹر کے خلاف گوشت کاروباری معین قریشی سے رشوت لینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ سی بی آئی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں تعینات دوسرے سب سے اعلی افسر کے خلاف رشوت خوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں