’فادرکوریاکوس ‘کی پراسرارحالت میں موت

دسوہا﴿یواین آئی﴾کیرالہ کے سرخیوں میں رہنے والے راہبہ عصمت دری معاملہ میں جالندھر کے پادری فرینکو مولکل کے خلاف گواہی دینے والے فادرکوریاکوس (62)پیر کے روز دسوہا کے سینٹ میری گرجا گھرکے ایک کمرے میں مردہ پائے گئے ۔موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔کیرالہ کی راہبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملہ میں کوریاکوسے نے فرینکو مولکل کے خلاف بیان درج کروایاتھا ۔زبردست دباؤ کے بعد مولکل کو استعفی دیناپڑا تھا۔پادری کوریاکوسے دسوہا میں ایک اسکول میں قائم سینٹ پال چرچ میں رہتے تھے ۔پادری رات کو کھانا کھاکر اپنے کمرے میں چلے گئے تھے اور صبح وہ مردہ پائے گئے ۔پادری کے بھائی جوس کٹوتھارا نے قتل کا شبہ ظاہر کیاہے ۔انھوں نے بتایاکہ پچھلے کچھ عرصہ سے کوریاکوسے کو دھمکیاں مل رہی تھیں ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جے ایلنچیلین نے بتایاکہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی چرچ کے ملازمین کوریاکوسے کی لاش اسپتال میں لے گئے تھے ،انھوں نے بتایاکہ معاملہ کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں