ہندوستان جاپان کے ساتھ بھی ’ٹوپلس ٹو‘مذاکرات کرے گا

ٹوکیو﴿یو این آئی﴾ہندوستان اب امریکہ کے طرز پر جاپان کے ساتھ بھی دفاع اورخارجہ کے وزرائ کی سطح پر ’پلس ٹو پلس‘مذاکرات کرے گا ۔جاپان کے دو دن کے دورے پر جانے والے وزیراعظم نریندر مودی نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ آج یہاں تیرہویں ہند جاپان سالانہ سربراہ امیٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے یہ اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے کہا، آے بی اور میں دفاع وزیر خارجہ کے درمیان ٹوپلس ٹو پر متفق ہوئے ہیں ۔ اس کا مقصد دنیا میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی ایشیا کی صدی ہے لیکن اس کی شکل شباہت پر سوال ہیں۔ کس کا فائدہ ہوگا، کیا کرنا ہوگا، ایسے بہت سے سوالات ہیں لیکن ایک بات واضح ہے ۔ ہندوستان اور جاپان کے تعاون کے بغیر 21ویں صدی ایشیاکی صدی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی توانائی کے اتحاد میں جاپان کی شمولیت میں دنیا کے مفاد میں تعاون کی مثال ثابت ہوگی ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ کے ساتھ ٹو پلس ٹو مذاکرات کیا تھا ۔ جس میں دونوں ممالک کے خارجہ اور دفاع کے وزرائ نے دو طرفہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں