فضائیہ کو ایرواسپیس پاور بنائیں:ایرچیف مارشل

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے کمانڈروں سے فضائیہ کو ایرواسپیس پاور بننے کیلئے تمام طیاروں اور ہتھیاروں کے نظام کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرنے کے لئے کہا ہے ۔ایر چیف مارشل دھنووا نے مغربی فضائی کمان کے اسٹیشن کمانڈروں کے دو روزہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ہتھیاروں کے نظام کی صلاحیتوں کو فرو غ دینے اور انہیں تیار رکھنے پر زور دیا اور فضائیہ کے اہلکاروں کو نئی اور جدید ترین ٹکنالوجی اپنانے کے لئے کہا جس سے فضائیہ کو ایرو اسپیس پاور بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے تمام مہم میں مغربی فضائی کمان کا اہم رول ہوگا۔ کمان نے مختلف مواقع پر راحت اور بچاو مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے کمانڈروں کو گنگن شکتی مشق کے تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشن کی صلاحیت بڑھانے کے لئے کہا ۔ داخلی سلامتی کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کمانڈروں سے زیادہ سے زیادہ چوکسی برتنے کے لئے کہا۔کانفرنس میں کمان کے تمام اسٹیشنوں کے کمانڈروں اور سینئر افسران نے حصہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں