مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس میں امیدواروں کے سلسلے میں رسہ کشی

اجین﴿یو این آئی﴾ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان اجین کی سات اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدواروں کے اعلان کے معاملے پر رسہ کشی جاری ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے ناموں کے سلسلے میں کئی بار غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ اگرچہ دونوں پارٹیوں نے پہلی فہرست جاری کرکے اپنے چار چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔بی جے پی نے اپنے قبضے والی سیٹوں کے لیے پہلی فہرست میں کابینی وزیر پارس جین کو چھٹی بار اجین کے شمالی اسمبلی حلقے سے میدان میں اتارا ہے لیکن کانگریس میں اس سیٹ کے لئے غور و فکر جاری ہے اور بی جے پی کی جانب سے اہم دعویدار میونسپل کارپوریشن کے صدر سونو گہلوت کو ٹکٹ نہ ملنے کے سبب کل رات ان کے حلقے میں سینکڑوں لوگ یکجا ہوگئے ۔ترانہ اسمبلی حلقے سے ممبر اسمبلی رہنے والے انل فرولیا کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے جبکہ کانگریس نے مہیش پرمار پر بازی لگائی ہے ۔ پارس جین کل ایک ریلی کی شکل میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ اسی طرح مہید پور اسمبلی حلقے میں دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس حلقے کے بی جے پی رکن اسمبلی بہادر سنگھ چوہان کو دوبارہ سے پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 کل پارٹی کے سینکڑوں حامیوں نے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کے ناگدا ضلع کی رہائش گاہ پر پارٹی کے پرچم کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں