مصرمیں عیسائیوں پر حملے کی امریکہ نے مذمت کی

واشنگٹن﴿یو این آئی﴾ امریکہ نے مصر کے المینا میں عیسائیوں کو لے جارہی بس پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے ۔امریکہ کے وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا کہ مصر میں قبطی عیسائیوں کو چرچ لے جارہی بس پر حملہ کیا گیا۔ ہم متاثر خاندانوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی اور تشدد کا مقابلے کرنے کے مصر کی کوششوں کی ہم پوری طرح حمایت جاری رکھیں گے ۔واضح رہے کہ جمعہ کو مصر میں عیسائیوں کو چرچ لے جارہی بس پر حملے میں 18لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔حملہ آوروں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اس حملے کو انجام دیا تھا۔دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ دریں اثنا، دسمبر 2017میں مصر کی راجدھانی قاہرہ میں ایک بندوق بردار نے گرجاگھر اور ایک عیسائی کی دکان پر حملہ کرکے 11لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں