ایڈن گارڈن کی پچ مددگار رہی:کلدیپ

کولکتہ /یو این آئی/ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹي -20 میچ میں تین وکٹ لے کر ہندستانی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے چائنامین بولر کلدیپ یادو نے اپنی کامیابی کے لئے ایڈن گارڈن کی وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کے رویے سے بخوبی واقف ہونا بتایا ہے ۔کلدیپ یادو نے پہلے ٹی -20 میچ میں اتوار کو مین آف دی میچ منتخب ہونے پر کہاکہ مجھے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اس میدان پر زیادہ تر میچ کھیلنے کا فائدہ ملا۔ جب آپ کسی ایک میدان پر کئی میچ کھیلے ہوں، تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ملتا ہے ۔ آپ وکٹ، آؤٹ فیلڈ وغیرہ سے اچھی طرح سے واقف ہوتے ہیں۔ اس سے اعتماد بڑھتا ہے ۔چائنامین بولر نے کہاکہ مجھے یہاں کھیلنے کا خاصا تجربہ ہے ۔ مجھے جب گیند تھمائي گئی تو اچھی طرح معلوم تھا کہ اگر آپ اس پچ پر اپنی رفتار پر کنٹرول رکھتے ہیں ، تو آپ کو اس کا فائدہ ملے گا۔
 اس سے مجھے کافی مدد ملی اور میرا اعتماد بڑھا۔انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر کنال پانڈیا کو ساتویں اوور پر گیند ملی جس کے بعد اگلا اوور ان کو ملا۔ ہمارے درمیان صرف اتنی ہی بات ہوئی کہ وکٹ سے ٹرن نہیں مل رہی ہے لیکن گیند پر فلو بن رہی ہے ۔ بس اس کے بعد وکٹ نکلتے چلے گئے ۔غور طلب ہے کہ کلدیپ کے خطرناک اسپیل کے چلتے مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 109 رن ہی بنا سکی تھی۔ چھوٹے ہدف کا اگرچہ پیچھا کرتے ہوئے ایک بار ہندوستانی بلے بازی بھی لڑکھڑائي تھی، مگر وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (31 ناٹ آؤٹ﴾ کی اننگز کی بدولت ہندستان نے پہلے ٹی -20 میچ میں مہمان ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دوسرا میچ منگل کو لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔
یو این آئی ۔ این اے


NNNN

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں