رافیل نڈال ،اے ٹی پی فائنلز سے ہٹے

لندن/یو این آئی/ اسپین کے رافیل نڈال چوٹ کی وجہ سے اس مہینے سے شروع ہونے جا رہے سیزن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں جس سے سربیا کے نوواک جوکووچ کے لیے سال کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنا بھی یقینی ہو گیا ہے ۔دنیا کے موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نڈال اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی تھے لیکن چوٹ کی وجہ ان کے سیزن کا بھی یہیں اختتام ہو گیا۔ نڈال نے بتایا کہ انہیں اپنے سیدھی ٹانگ ٹخنے کا آپریشن کرانا ہے جبکہ ان کے پیٹ میں بھی پریشانی ہے جس کی وجہ سے وہ گذشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔ہسپانوی کھلاڑی کے اگرچہ فائنلس سے ہٹنے کا سیدھا فائدہ سربیا کھلاڑی کو ہوا ہے جو اب سال کا اختتام دنیا کے سرفہرست کھلاڑی کے طور پر کریں گے جو اب رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس دوران دنیا کے 10 ویں نمبر کے کھلاڑی امریکہ کے جان اسنر نے اے ٹی پی فائنلس میں جگہ بنا لی ہے ۔32سال کے نڈال نے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میرے لئے سال کا اختتام یہیں ہو گیا ہے ۔ میرے لئے یہ بہت دلچسپ سیزن رہا ہے ، ٹینس کے لحاظ سے کافی اچھا لیکن چوٹوں کے حساب سے کافی خراب۔ جون میں نڈال نے ریکارڈ 11ویں بار فرانسیسی اوپن جیتا تھا اور ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچے ۔ لیکن یو ایس اوپن میں ان چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میچ میں ریٹائر ہونا پڑا اور اس کے بعد مسابقتی ٹینس نہیں کھیل سکے ہیں۔اس کے علاوہ پراگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا انجری کے باعث امریکاکے خلاف فیڈ کپ فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔ ان کی جگہ باربورا کرائیکووا کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جمہوریہ چیک اور امریکہ کے درمیان فائنل 10 نومبر سے شروع ہو گا۔ ادھر امریکن ٹیم کو بھی ولیمز سسٹرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں