زمبابوے نیبنگلہ دیش کو ہراکر 17سال بعد بیرون ملک ٹیسٹ میچ جیتا ،

سلہٹ/ برینڈن ماوتا اور سکندر رضا نے سات وکٹ کی شاندار بولنگ سے زمبابوے کو منگل کو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 151 رنزکی ریکارڈ جیت دلا دی جو مہمان ٹیم کی پانچ سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح اور غیر ملکی زمین پر 17سال بعد ٹیسٹ جیت ہے ۔بنگلہ دیش کے سامنے زمبابوے نے 321رنز کا مشکل ہدف رکھا تھا لیکن میچ کے چوتھے ہی دن دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے گیند بازوں نے گھریلو ٹیم کو 169رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے شاندار جیت درج کی اور غیر ملکی زمین پر 17سال بعد ٹیسٹ جیت کی خشک سالی کو بھی ختم کر دیا۔زمبابوے نے ہرارے میں سال 2013میں پاکستان کو شکست دے کر آخری بار ٹیسٹ جیتا تھا جبکہ سال 2001میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ میچ میں زمبابوے کے لیے ماوتا نے 21رن پر چار وکٹ اور رضا نے 41رن پر تین وکٹ لئے ۔ مسکادزا نے آخری وکٹ عارف الحق 38کو لے کر بنگلہ دیش کی اننگز کو سمیٹا۔بنگلہ دیش نے صبح اننگز کا آغاز 26رن سے آگے کیا تھا اور اس کے تمام وکٹ محفوظ تھے ۔ لیکن میچ کا آغاز میں ہی اس نے پہلا وکٹ کھو دیا۔ گھریلو ٹیم نے سال 2009میں ونڈیز کے خلاف چھ وکٹ پر 217رن کا ہدف حاصل کیا تھا جو اس کی بہترین کارکردگی تھی۔ لیکن صبح کے سیشن میں رضا نے اوپنر لٹن داس کو ایل بی ڈبلیو کر پہلی وکٹ نکالی ۔ امپائر نے اگرچہ لٹن کو ناٹ آوٹ قرار دیا لیکن ٹی وی ری پلے سے پتہ چلا کہ گیند نے اسٹمپ کو نشانہ کیا تھا۔ لٹن 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈھاکہ میں 11 سے 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں